مرکزی تنظیم لائسنسداران کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار خطے کے امن کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش کر رہی ہے اور وطن عزیز پاکستان پر جس طرح حملے کیے جا رہے ہیں اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے زیراہتمام دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری پر پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی اور اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، ریلی کی قیادت مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون، دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید عون عباس شمسی، حضرت پیر لعل شاہ سجادہ نشین مخدوم سید چن چراغ مشہدی نے کی۔ جبکہ ریلی میں حسن جاوید انجم، ملک عابد بھٹہ، فرست علی صدیقی، محمد نکاش، نعیم بھٹی،محمد شاہد، محمد رمضان جانی، احمد چغتائی ودیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہر شاہد عباس چاون، مخدوم سید عون عباس شمسی، مخدوم سید چن چراغ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار خطے کے امن کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش کر رہی ہے اور وطن عزیز پاکستان پر جس طرح حملے کیے جا رہے ہیں اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جو موجودہ نازک ترین صورتحال میں بھی خطے میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، پوری پاکستانی قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں، مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین ملک و قوم کے دفاع کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد وکلا نے ہائیکورٹ بار سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی۔
ریلی کی قیادت سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھا، اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے دوران وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف نعرے بازی کی۔
مزید پڑھیں: کیا ہم ایک اور وکلا تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
لاہور ہائیکورٹ بار کا یہ جنرل ہاؤس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے اور مستعفی ججز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔ اجلاس میں سلمان اکرم راجا، صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری سمیت دیگر وکلا نے بھی شرکت کی۔
جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہمیں کھڑا ہونا ہے، ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ ابھی تک جاری ہے۔ عوام کو حقیر جانا جاتا ہے۔ 8 فروری کو جو ہوا وہ انسانیت کی توہین ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں سول افراد کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوتا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کو رد کیا تھا، مگر بعد میں آئینی بینچ سے اسے منظور کروا لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں، جو پی ٹی آئی کو ملنی تھیں، دوسری پارٹیوں کو دے دیں۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ آئینی عدالت کا سربراہ وزیراعظم نے لگایا اور باقی ججز بھی اسی سربراہ نے تعینات کیے۔
انہوں نے کہاکہ وکلا کی یہ برسوں پر محیط جدوجہد ہے، اس لیے نسلوں کے مستقبل کے لیے اٹھنا ہوگا اور گھروں میں نہیں بیٹھا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت
ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں جب نکلے تھے تو دروازوں پر زنجیریں تھیں لیکن جذبہ ایمانی نے وہ زنجیریں توڑ دیں۔ آج پھر وقت آگیا ہے کھڑے ہونے کا، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنرل ہاؤس اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار وکلا کی ریلی وی نیوز