پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پرمکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چند علاقوں میں بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہاہے،جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق امور مناسب سطح پر رابطے کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میدان میں موجود فوجی دستوں کو بھی تحمل سے کام لیناچاہئے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم فتح کا جشن منارہی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی سیکرٹری خا ر جہ وکرم مسری نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا یا تھا۔
بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
پاکستان کا جواب شہری ہلاکتوں سے گریز، درست، محدود اور متوازن تھا؛ ترجمان دفتر خارجہ
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب شہری ہلاکتوں سے گریز، درست، محدود اور متوازن تھا، صرف وہ بھارتی اہداف نشانہ بنائے گئے جہاں سے جارحیت ہوئی ۔