اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
انتونیو گوٹریس نے کہا کہ "امید ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گی۔"
عالمی ردعمل کے تسلسل میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
اسی دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیر خارجہ پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ "یہ موقع دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔"
جرمنی اور برطانیہ نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ صرف بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی اور ساتھ ہی انتونیوگوتیریس کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کا تقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت آیندہ سال 21دسمبر کو ختم ہوگی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکرٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔