وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے ہم جنگ نہیں چاہتے۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہر جگہ جشن اور یوم تشکر منا رہے ہیں اور بھارت میں لوگ مودی سے استفعیٰ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بھارتی میڈیا کی زبانوں سے جو آگ نکل رہی تھی وہ ہمارے شاہینوں نے ٹھنڈی کردی۔

3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فرانس کے رفال وہ طیارے گرائے جو دنیا میں کوئی نہیں گرا سکا، اللّٰہ پاک نے افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام کو سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مودی کو جو ڈان بننے کا شوق تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہے ہیں کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان

 

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • ہندوتوا کی آگ اور بھارت کا مستقبل
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر تیز
  • مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
  • مودی سرکار کی ایماء پر افغان میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان