لاہور:

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 سے 21 مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس بھی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پی سی بی نے 10 مئی کو ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس جس میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا جسے دوبارہ شروع کرنے سے متعلق آج فیصلہ متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، دو افراد جاں بحق، متعدد علاقے بجلی سے محروم
  • بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
  • پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز آج سے شروع ہونگے
  • پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا
  • نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان
  • پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟
  • پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
  • ایران نے یورینیم افزودگی پھر شروع کی تو دوبارہ حملہ کریں گے،  ٹرمپ کی دھمکی
  • ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے: ٹرمپ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، ’اب کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا‘