ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے بھارتی چینل”این ڈی ٹی وی“ سے انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے.
(جاری ہے)
وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے، پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا، لیکن پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا.
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی، امریکا مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے عمرعبداللہ نے کہا کہ پہلگام حملے نے مقبوضہ کشمیر کا تصور بدل کر رکھ دیا، یہاں پیک سیزن میں ہوٹلز کے کمرے ایک ایک لاکھ سے زیادہ میں لوگ لینا پسند کرتے تھے، گھروں میں لوگوں نے مہمانوں کو ٹھہراکر اپنے روزگار کا سلسلہ بنایا ہوا تھا، جو کہ اب سب ختم ہوچکا ہے، یہاں کے لوگوں کو پہلے ہی سرکاری نوکریوں میں مناسب حصہ نہیں ملتا، لوگ ملازمتوں کی تلاش میں ہیں لیکن وہ موجود نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلگام حملے کے خاموش متاثرین ہیں، جنہیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے، یہ ایک سانحہ تھی، گزشتہ چند روز میں کشیدگی کے دوران جنگی کارروائیوں نے ہمیں مزید متاثر کیا ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسئلہ کشمیر نے کہا کہ
پڑھیں:
آگے سے تباہ بھارتی مسافر طیارے کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ
دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔
ایک وائرل ویڈیو جو طیارے میں سوار ایک مسافر نے بنائی، میں دکھایا گیا کہ کس طرح ژالہ باری طیارے کو نقصان پہنچا رہی تھی، جس کے باعث جہاز کے کیبن کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں مسافروں کو واضح طور پر پریشانی کی حالت میں مبتلا دکھایا گیا، اور جیسے ہی طیارہ سخت موسمی حالات سے گزرتا، کیبن میں غم و غصہ اور گھبراہٹ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو باحفاظت باہر نکالا گیا۔ تاہم، طیارے کو زیادہ نقصان پہنچا کہ ایئرلائن نے اسے ”ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ“ (AOG) قرار دے دیا۔
Post Views: 2