بھارت کی شکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری قوم کا جذبہ جہاد دیدنی تھا اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور نیلم کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت کی شکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے۔ ہماری افواج نے دانشمندی سے دشمن پر ہیبت طاری کی ہے۔جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" اور ہمارے شاہینوں کی کامیابی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے وہیں پر بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی فلم بھی فلاپ ہوئی ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ اور ایس پی خواجہ محمد صدیق بھی موجود تھے۔
پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری قوم کا جذبہ جہاد دیدنی تھا اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہی۔ صحافیوں نے ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ فتح میں اپنا حصہ ڈالا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صحافی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کے مظالم کو پوری دنیا پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مساجد، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج نے ان کی دفاعی تنصیبات پر کاری ضرب لگائی ہے۔ہمارے شاہینوں نے معصوم شہیدوں کا بدلہ لیا ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کو اگر ان کا حق خودارادیت نہ دیا گیا تو پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بدقسمتی ہے کہ ان کا وزیراعظم اپنی ہی عوام کو قتل کر رہا ہے۔ دنیا پر ثابت ہو گیا ہے کہ پاک فوج ہماری محافظ جبکہ انڈین فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے کشمیریوں کے مکان شک کی بنیاد پر بارود سے اڑا دیے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزمائش سے سرخرو ہو کر نکلے جنگ کے دوران نقصان بھی ہوتا ہے جس کو پوری قوم نے بخوشی قبول کیا ہے۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں 31 افراد شہید، 125 افراد زخمی اور 235 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران حکومت نے عوام کی حفاظت کیلئے 02 گاوں سے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔ نیلم میں رتہ پانی سے 253 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ نیلم میں 2 افراد شہید، 6 افراد زخمی اور 13 مکانات مکمل، 83 جزوی طور پر متاثر، 24 دکانیں جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظہر سعید شاہ نے مسئلہ کشمیر نے کہا کہ بھارت کے پر اجاگر پاک فوج
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔