منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کے لیے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ سیکریٹری کابینہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کیوں نہیں بنی؟ یہ بڑی ہائی پاور کونسل ہے، وزیراعظم سربراہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شامل ہیں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ منشیات اسکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں میں منشیات پہنچتی ہیں، چیک کر کے بتائیں کہ کن کن اسکولوں اورکالجوں میں کیا کیا ڈلیوریاں آتی ہیں، بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، جتنے ڈلیوری والے ہیں براہ راست ڈلیوری پہنچا رہے ہیں اس پرپابندی لگانی ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے مزید کہا کہ آپ اس پر عمل درآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کریں، چیک کریں کن کن اسکولوں اورکالجوں میں کثرت سے ڈائریکٹ ڈلیوریز ہو رہی ہیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا ان کے خلاف ایکشن لیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منشیات کی روک تھام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست

پڑھیں:

زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی

یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی تشخص، قومی پہچان” تھا۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ ملک کی نامور علمی، ادبی، فکری، لسانی اور صحافتی شخصیات شریک ہوئیں۔ مقررین میں سابق سینئر فیڈرل سیکرٹری و چیئرمین مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن خالد محمود، ماہرِ اقبالیات و پیتھالوجسٹ بریگیڈیئر(ر) ڈاکٹر وحید الزمان طارق، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ شاعر و مصنف میجر(ر) شہزاد، دانشور و نائب امیر جماعتِ اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، معروف کشمیری شاعر احمد فرہاد اور ستارہ امتیاز، معروف مصنف سابق آڈٹ آفیسر صدر قومی زبان تحریک پاکستان جمیل بھٹی، صدر خواتین ونگ قومی زبان تحریک پاکستان فاطمہ قمر و دیگر شامل تھے۔
 
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک خصوصی نعمت کے طور پر یہ موقع عطاء کیا کہ وہ اپنی توحیدی، خالص اور الگ پہچان کیساتھ دنیا میں اُبھرے۔ یہ وہ موقع ہے جو دیگر اقوام کو نصیب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پیدائش کے دن سے ہی ایک نظریاتی اور فکری تشخص حاصل تھا، جسے علامہ اقبالؒ نے "خودی" سے تعبیر کیا ہے، تاہم قیامِ پاکستان کے بعد اس کی تعمیر و تکمیل کا عمل ابھی باقی ہے جو دراصل اس کی زبان، فکری اور تہذیبی شناخت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ نے عقدِ اخوت قائم کرتے وقت جن بنیادوں پر امت کو جوڑا، ان میں ایمان، تاریخ، تہذیب اور زبان شامل تھیں۔ زبان ان تمام عناصر کی ترجمان ہے جو کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے۔ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں۔
 
انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کیلئے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم و فنون کو اردو میں منتقل کر کے نوجوان نسل کیلئے علم تک رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے عوام سے گھریلو سطح پر تحریکِ نفاذِ اردو شروع کرنے کی تاکید کی تاکہ مقتدر اداروں کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 251 پر عملدرآمد کیلئے شعوری دباؤ پیدا کیا جا سکے اور قومی زبان اردو کو حقیقی معنوں میں سرکاری و عوامی سطح پر نافذ کیا جائے۔ مقررین نے اردو زبان کی قومی حیثیت، تہذیبی بنیادوں، علمی و فکری کردار اور موجودہ دور میں اس کے فروغ کے تقاضوں پر اظہارِخیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو محض رابطے کی زبان نہیں بلکہ ہماری فکری وحدت، تہذیبی استقامت اور قومی تشخص کی بنیاد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز
  • جے ایس او محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک اور مشن کے طور پر کام کرے، علامہ ساجد نقوی
  • زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی
  • کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
  • یوم اقبال پر بدین میں شاندار تعلیمی وادبی تقریب کا انعقاد
  • ستائیسویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا
  • ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
  • آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ
  • سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ