ڈبلیو ڈبلیو ای کےمعروف ریسلر چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ڈبلیو ڈبلیو ای نے تصدیق کی ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ صابو 60 سال کی عمر میں چل بسے۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر دکھ ہوا کہ ٹیری برنک جسے ریسلنگ کے شائقین صابو کے نام سے جانتے تھے انتقال کرگئے ہیں، ہم صابو کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کرتے ہیں۔
لیجنڈ ریسلر صابو نے جرأت مندانہ اور شاندار پرفارمنس سے اپنا نام بنایا اور کئی ٹائٹل جیت کر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔صابو کا فائنل میچ لاس ویگاس میں ریسل مینیا ویکن اینڈ پر ہوا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔
جی سی ڈبلیو نے صابو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیم چینجر ریسلر تھے جس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا، وہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور ان کی میراث ہمیشہ رہے گی۔وہ ای سی ڈبلیو میں ٹرپل کراؤن چیمپئن تھے جبکہ دو بار انہوں نے ای سی ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ، تین بار ای سی ڈبلیو ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ، اور ای سی ڈبلیو ورلڈ ٹیلی ویژن چیمپئن شپ جیتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ڈبلیو
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔