تجارت کیلئے مدد کو تیار،جلد پاکستان کیساتھ جلد مذاکرات کریں گے؛ صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا تجارت کیلئے پاکستان بھارت کی مدد کو تیار ہے، پاکستان کےساتھ جلد مذاکرات کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان لڑائی رک گئی، یہ بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی ۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو کہا تھا جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا ۔
سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام ؛ مفت ٹریننگ کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وہ کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
مزید :