پاک بھارت کشیدگی: سیز فائر کے باوجود کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود آج تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری کو بند کردیا گیا تھا۔
جنگ بندی کے باوجود بھارت کی طرف سے کرتار پور راہ داری ابھی تک بند ہے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔
دوسری جانب کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔
سکھ برادری کرتارپور میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کےلیے راہداری کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس بندش کے باعث ان کے سفر پر اثر پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرتارپور راہداری کے باوجود
پڑھیں:
ایران، اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ گرفتاریاں 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد شروع ہونے والی ملک گیر سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔
ایرانی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔
گرفتار افراد میں 2,000 سے زائد غیر قانونی مہاجرین بھی شامل ہیں۔
261 افراد کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔
172 افراد کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی **موساد** کے لیے جاسوسی کرنے والے کئی افراد کو **سزائے موت** دے چکا ہے۔