دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 400 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 41 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 400 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
اسی طرح دریائے کابل میں پانی کی آمد 39 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی سطح 1462.
ادھر چشمہ میں آج پانی کی سطح 648.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 32 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پانی کی ا مد ہزار کیوسک ہے اور اخراج پانی کا ہے جبکہ
پڑھیں:
اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں کمی کردی، کتنی ؟ جانئے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.48ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کے نرخ 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھے۔