پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان‘تیزی دیکھی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کی صبح کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔
(جاری ہے)
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 269 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 567 پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرارہے،ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بارایک لاکھ 60ہزارپوائنٹس کی حدعبورکر گیا۔کاروباری ہفتے کے ٓخری سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، گیارہ سوسے زائدپوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس بلند ترین سطح پرپہنچ گیا-
Post Views: 2