پیپلز پارٹی سندھ کا 15 مئی کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔
پیپلز پارٹی سندھ نے 15 مئی کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ 15 مئی کو شام 5 بجے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت کو تاریخی شکست، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا: پیپلز پارٹی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا، کشمیر ہمارا کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے تین دن جارحیت کی، جواب میں ہم نے طیارے گرائے، ڈرون گرائے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مدد کی، دوست ممالک نے بھی آواز اٹھائی، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے، بھارت کا آبی جارحیت کرنا کوئی قانون نہیں، بھارت نے نہتے اورمظلوم پاکستانی شہریوں پر رات میں حملہ کیا، پاک فضائیہ نے مشکل حالات میں اپنی صلاحیت منوائی، بھارت کو تاریخی شکست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے فلم کا منظرکھینچا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہمیشہ معصوم شہری جنگ کی قیمت ادا کرتے ہیں، اس وقت مودی سرکاربوکھلائی ہوئی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی مشکل وقت میں پاکستان کو سرخرو کیا، بلاول بھٹو نے بیانیے کی جنگ کا محاذ سنبھالا اوراہم ذمہ داری نبھائی، دنیا میں اس وقت بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان کی جیت ہوئی، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی یوم تشکر منانے میں قوم کے ساتھ ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں کچھ نکلا؟ کیا ہم بھی جعفرایکسپریس واقعہ کو جواز بناتے ہوئے جنگ کرتے؟ بھارت پہلگام واقعہ کی آزاد تحقیقات سے بھی بھاگ رہا ہے، جب کوئی آزادانہ تحقیقات سے بھاگے تواس کے دل میں چورہوتا ہے، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے، ان تمام معاملات میں بھارت دہشت گرد ہے۔
شیری رحمان نے واضح کیا کہ ہم جنگ بالکل نہیں چاہتے، پاکستان نے کبھی جنگ کیلئے ہتھیار نہیں اٹھائے، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی جس کو ہم نے گھنٹوں میں جیت لیا، ہم نے بھارت کو سرخ لکیر کراس نہیں کرنے دی۔
اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا، ہمیں اپنے ملکی معاملات پر بھی توجہ دینی چاہئے، موجودہ حکومت نے مو¿ثر کردار ادا کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی عالمی سطح پر بہترین کردارادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے1965ء میں بھی پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت کے1965ءمیں بھی سارے خواب اورسوچ چکنا چور ہوئے تھے، اب بھی افواج پاکستان نے بھرپورطریقے سے دفاع کیا۔
نیئر بخاری نے میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بینظیر بھٹو کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلے کو ہندوستان ہمیشہ اگنور کرتا رہا، ایسے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مو¿قف ہونا ضروری ہے، وزیراعظم نے تمام جماعتوں کے رہنماو¿ں سے رابطہ کیا۔
دوران پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ کل مودی کی شکست خوردہ تقریر سب نے دیکھ لی، ہمارے ملک میں عوام اورسیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جارہی تھی، ہندوستان کے خلاف جنگ میں ساراملک افواج کے پیچھے کھڑا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کا سہولت کار نہیں ہے، ہماری افواج نے سرفخر سے بلند کیا، سیاسی قوتوں کو بھی چاہئے پاکستان کا سرفخر سے بلند کریں اور مل بیٹھیں۔
پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ کیوں دیا؟ بھارتی تاجروں کا ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ
مزید :