‘اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا، جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہو’
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا، جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنےکم عرصےمیں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے چند گھنٹوں میں 5 جہاز اور 20 ایئر بیس تباہ کرالیے، پھر بھارت کو منتیں ترلے کرکے جنگ بندی کرنا پڑی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ تو دور بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا، عوام پاک افواج خصوصاً پاک فضائیہ کی شکرگزارہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے، دنیامیں تاثر تھا بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل ہے، جو بدل گیا، آج پاکستان جنوبی ایشیا کی سیاست لکھ رہا ہے۔
یاد رہے پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چند گھنٹوں میں 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا تھا۔
بھارتی طیاروں کو جنرل ایریا بھٹنڈا، اکھنور، اونتی پور اور ایک مقبوضہ سری نگر میں بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا تھا، ان طیاروں کو اس وقت گرایا گیا جب ان طیاروں نے پاکستان پر حملہ کیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سکوئی اور ایک کمبیٹ ڈرون شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ماہر کا پاکستان کی ‘کرپٹو ڈپلومیسی’ کی کامیابی کا اعتراف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چند گھنٹوں میں جنوبی ایشیا
پڑھیں:
جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم کر لیا۔بھارتی فوج نے جوناگڑھ میں قتلِ عام، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق بھارت کی جابرانہ حکومت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔