کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی گلنگور کے علاقے سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں جن کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ 

لیویز فورس نے مقتولین کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی شناخت غلام مظفیِ حذیفہ، عمران اور عرفان کے ناموں سے ہوئی۔ دو ، دو مقتولین آپس میں بھائی تھے اور دو کا تعلق پاکپتن، رحیم یار خان سے تھا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، قتل کا یہ سفاک واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: خودکشی کے مختلف واقعات میں لڑکے اور لڑکی لاشیں برآمد

نارتھ کراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس نےواقعے کو خودکشی قرار دیگر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم میں واقع گھرکی بالائی منزل سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نجی مطب میں ملازمت کرتا تھا۔

ایس ایچ او بلال کالونی محمد ناصرخان نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح 10 بجے سوکراٹھا کراٹھا اورگھرکی بالائی منزل پرجا کر اس نے رسی کا پھندا لگا کرپنکھے سے لٹکرکرخود کشی کرلی۔متوفی نوجوان کے اہلخانہ کو دوپہر 2 بجے کے قریب واقعے کی اطلاع ملی، فوری طورپرخود کشی کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی ہے۔

 اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر 12 میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

کورنگی پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 22 سالہ مسکان زوجہ رومان کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو چپقلش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا۔

تاہم، اس حوالے سے پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت
  • نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی
  • نوشکی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاش برآمد
  • نوشکی، پنجاب کے چار رہائشی کی لاش برآمد
  • پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، سلسلہ وار  تباہی  بھارتی فضائیہ کیلیے شدید دھچکا ثابت ہوئی , 5طیارے اور ایک ڈرون کہاں کہاں گرے؟ جانیے
  • نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد قتل
  • کراچی: خودکشی کے مختلف واقعات میں لڑکے اور لڑکی لاشیں برآمد
  • کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک
  • بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا