ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔

صدر طیب اردوان نے اپنی کابینہ کو مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گیا تھا جس سے خطے کے امن کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

ترک نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور اس معاملے پر اہم گفتگو کی جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا نکلے تھے۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں۔

صدر طیب اردوان نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنانے میں کارگر ثابت ہوگی۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ان کا ملک ان شاء اللہ ہر مشکل وقت میں اپنے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر طیب اردوان نے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے