اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجٹلائز، سیاحتی شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوششیں کر رہاہے تاکہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ای اینڈ ایم سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف سیکٹرز جن میں سی چودہ، سی پندرہ ، سی سولہ،ای بارہ اور پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کو رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے ہرسیکٹرسیہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کرے تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ سی چودہ، سی پندرہ، سی سولہ، آئی بارہ، ای بارہ ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر دورکیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکٹر ڈویلپمنٹ اسلام آباد سی ڈی اے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
  •  پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان اور رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے برنالہ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا
  • مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، عبدالرحمٰن رفیق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا منشیات کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم