لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا خطاب دنیا کو دھوکا دینے کیلیے نہیں تھا وہ اپنے لوگوں بھارتیوں کو دھوکا دینے کیلیے تھا، جتنی بڑی متھ بنی ہوئی تھی، مائٹ بنی ہوئی تھی ان کی نظر میں وہ جب برباد ہوئی ہے تو ظاہر ہے کہ مودی اور کیا کرے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی کے پاس منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ہے.

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اللہ کرے مودی اپنی قوم کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائے، ہمیں کیا پرابلم ہے، ہمیں تو مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے آپ کو اس نے دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت بنا دیا ہے، آپ منتشر تھے تقسیم تھے آپس میں لڑے ہوئے تھے سیاسی اختلافات کا شکار تھے اختلافات ختم کرا دیے، پوری قوم ایک ہو گئی، چوبیس کروڑ لوگ جو آپس میں گتھم گتھا تھے وہ ایک ہو گئے. 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ آج ایک اور جو انھوں نے نئی کہانی گھڑی اودھم پور کے اس ایئر بیس پر چلے گئے یہ دکھانے کیلیے کہ یہاں پر تو کچھ نہیں ہوا لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہ چیزیں خود بخود آجاتی ہیں وہ S-400 جو ان کا میزائل سسٹم تھا اس کے لانچر کو بیک گرا?نڈ میں رکھ کر انھوں نے تصویر تو کھینچی لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ لانچر کے پیچھے جو ریڈار سسٹم ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، وہ کدھر ہے، دنیا تو دیکھ رہی ہے۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ہم نے اپنے شہدا کے باقاعدہ اعلانات کیے، بتا دیا ان کے جنازے پڑھائے، پبلک میں پڑھائے، کوئی خفیہ کام نہیں ہوا وہ کہتے ہیں نہ کہ شہدا کے خون سے ہی خون رنگ لاتا ہے تو انقلاب آتا ہے، تو ہمارے ہاں انقلاب ان شہدا کی قربانیوں سے آیا ہم نے انڈیا کی منجی پیڑھی ٹھوک دی، دنیا نے مانا، جیسے ہمارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب ہم حملہ کریں گے تو دنیا بتائے گی، وہ وڈیوز ساری سامنے آ چکی ہوئی ہیں۔

 سی این این، بی بی سی، فاکس کیا سکائی نیوز۔ جس کا نام لیں وہ سارے بتا رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے،تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ مودی نے اب اپنی سروائیول کے لیے کوشش کرنی ہے اس نے اپنی عوام کو ہی بے وقوف بنانا ہے کہ اس کیلیے جگہ تنگ نہ ہوجائے بھارت میں، ظاہرہے اس کی ساری عوام تو ویسے ہی اس کے خلاف ہو گئی ہے، اب تو وہ بالکل چاہتے ہیں کہ سرکار کو چلے جانا چاہیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ

پڑھیں:

بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی نئی اور واضح ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں رافیل طیارے کے انجن کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکس پر کلیش رپورٹ نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی تو بھارتیوں نے تسلی کیلئے چیٹ بوٹ گروک سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔ گروک نے تصدیق کی کہ یہ رافیل کا ہی انجن ہے۔

گروک نے اپنے جواب میں کہا “بہت ممکن ہے کہ بھٹِنڈہ میں ملنے والا ملبہ بھارتی رافیل طیارے کا ہو، کیونکہ M88 انجن صرف رافیل میں استعمال ہوتا ہے اور ملبے میں نظر آنے والا ٹیل سیکشن رافیل کے سیریل نمبر BS001 سے مطابقت رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فرانسیسی انٹیلیجنس ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایک رافیل طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ تاہم، بھارت نے تاحال کسی بھی رافیل طیارے کے نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اور کچھ تصویری تضادات اس دعوے پر سوال بھی اٹھاتے ہیں۔ اگرچہ شواہد مضبوط ہیں، لیکن سرکاری تصدیق کے بغیر مکمل یقین سے کچھ کہنا ممکن نہیں۔”
مزیدپڑھیں:پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا:سلمان خان

متعلقہ مضامین

  • مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا، عمر ایوب
  • مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا: عمر ایوب
  • ’پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں‘، معرکہ مرصوص پر عوامی رائے
  • مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
  • ’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
  • شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب؛ بوکھلاہٹ صاف ظاہر تھی
  • بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟
  • پہلے ہی کہہ دیا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، شاہد آفریدی کا ریلی سے خطاب
  • حالیہ پاک بھارت  کشیدگی سے پاکستان کو  کیا فائدہ ہوا؟ الجزیرہ کا ایسا تجزیہ کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائیں