پنجاب اسمبلی کی کارروائی سے باخر رکھنے کیلیے سماعت سے محروم افراد کو بڑی سہولت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور:
سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔
ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔
سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ ہے اور ہر شہری کو سماعت کا حق حاصل ہے، عوام کی نمائندہ اسمبلی میں عوام کی ترجمانی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹومحکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا کا پراونشل ایکشن پلان سامنے آ گیا۔
پراونشل ایکشن پلان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خط ارسال کر دیا۔
اسلام آبادخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت...
خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمۂ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ کے پی کے خط میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس فوری ختم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ داخلہ نے بذریعہ خط یہ ہدایت بھی کی ہے کہ دہشت گردوں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائیں۔