نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ تاریخی ہوٹل بہترین مقام پر واقع ہے اور نیویارک میں ایسی منفرد عمارت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ 19 منزلہ عمارت کے 2 داخلی راستے ہیں اور اسے مرکزی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اسے بیچنے کے بجائے شراکت داری کے ماڈل پر چلانا زیادہ مفید ہوگا، تاکہ اس سے طویل المدتی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ ہوٹل کی فروخت سے وقتی مالی فائدہ یا کسی قرض کی ادائیگی ممکن ہے، لیکن حکومتی ترجیح اس اثاثے سے مستقل آمدن کا حصول ہے۔
ادھر وزارت نجکاری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کے مطابق 24 سرکاری اداروں کی نجکاری 3 مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: نیویارک انتظامیہ کا پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی، جامشورو پاور، ناردرن پاور اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنیز کی نجکاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لیسکو، میپکو، ہزارہ، حیدرآباد، پشاور اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز بھی اس مرحلے میں شامل ہوں گی۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق پہلے مرحلے کو ایک سال میں، دوسرے کو ایک سے 3 سال میں اور تیسرے کو 3 سے 5 سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں میں سیاسی مداخلت، غیر ضروری بھرتیاں اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے مالی خسارہ بڑھا، جس کے باعث نجکاری کا فیصلہ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ نجکاری کے عمل کو شفاف، میرٹ پر مبنی اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مکمل کرنا ہوگا، تاکہ ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔
یاد رہے کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (PIA) کے اثاثوں میں شامل ہے، اور PIA کی نجکاری طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوائنٹ وینچر روز ویلٹ ہوٹل نیویارک وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوائنٹ وینچر روز ویلٹ ہوٹل نیویارک وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف روز ویلٹ ہوٹل مرحلے میں کی نجکاری
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی کے بعد بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔
پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز کس شہر سے ہوگا؟ تفصیلات جاری
شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔
اسکے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز کھیلے جانے ہیں۔