بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں موجود کراچی بیکری کو بھی نہ بخشا اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے۔ شاید بھارتی عوام کے علم میں نہ ہو کہ کراچی میں بھارت کے مشہور شہروں کے نام سے کتنے کاروبار منسلک ہیں۔

کراچی میں دہلی سویٹس، دہلی ربڑی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ایسے ہی بمبئی بیکری، بمبئی پرنٹرز، حیدری آبادی اچار اور حیدر آبادی یخنی پلاؤ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ اب بھی کراچی میں کچھ عمارتیں تقسیم ہاک و ہند سے قبد ہندو مشہور تاجروں کے نام پر موجود ہیں۔

بھارت میں کراچی بیکری کے خلاف ہونے والی عوامی چڑھائی کے بعد جب ہم نے کراچی کے شہریوں سے پوچھا کہ یہاں بھی دہلی، بمبئی، حیدرآباد اور پٹیالہ کے ناموں سے بہت کچھ موجود ہے، یہاں کیوں ویسی نفرت نہیں پائی جاتی؟

شہریوں کا کہنا تھا کہ کاروبار کا نام جو بھی ہو کاروبار کرنے والے مقامی ہیں۔ اور یہ سب نام محبت سے رکھے گئے ہیں۔ تقسیم سے قبل یہ ایک ہی ملک تھا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ بھارتی عوام کم علمی، جہالت اور نفرت سے بھرے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی میں کے نام

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔

جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ 

پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا گلشن حدید میں فائرنگ سے 26 سالہ  شوکت زخمی ہوگیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ خود سے اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کی کراچی میں سرجری، ٹانگ بھی کاٹ دی گئی
  • سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،احسن اقبال
  • میئر کراچی علامہ اقبال پارک سے قبضہ ختم کرادیں‘ محمود حامد
  • پاکستان : زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں بے چینی اور خوف کی فضا
  • غیر محفوظ شہر میں فٹبال ورلڈ کپ میچ نہیں ہوں گے، ٹرمپ کا انتباہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی
  • افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا
  • نوعمر افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا
  • بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا