مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی،بھارت نے سکھوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی۔
بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔
بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے۔
بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا۔ اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا جا سکے۔ اور بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملہ کی مذموم کوشش کی۔
جس کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی گئی۔ہندوستان سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے۔
پاکستان کے ساتھ ملکر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی بھارت نے سکھوں پاکستان میں پاکستان کے سکھوں کو سکھوں کے
پڑھیں:
رہنما خالصتان تحریک کی آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی حمایت
خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔
سکھ برادری کے باوقار اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔
خالصتان تحریک کے سب سے مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا، چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ خاک میں مل گئی۔ بھارت 35 ممالک میں ایڈہاک ڈیلیگیشن بھیج کر فالس فلیگ چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عسکری اور سفارتی رتبہ عالمی سطح پر مزید بلند ہوا، بھارتی حکومت اور جھوٹ پر مبنی بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹا بیانیہ دہرا رہا ہے، تحقیقی صحافی احمد حسن العرابی اور مرتضیٰ سولنگی نے "The War That Changed Everything" کتاب میں سچ بے نقاب کیا۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب پہلگام اور دیگر واقعات پر مبنی اہم شواہد سامنے لائے گی، 20 مارچ کو چٹھی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں کا کھیل تھا اور پلوامہ واقعے میں بھی بھارت نے اسی کہانی کو دہرایا، پہلگام کا واقعہ پاکستان کے لیے بھارت کو سبق سکھانے کا تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔
کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی بریفنگز کے حقائق اب کتابی صورت میں بھی دنیا کے سامنے لائے جا رہے ہیں، کتاب کے شائع ہونے کے بعد حقائق عالمی سطح پر آشکار ہوں گے۔
ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان کو متنازع قرار دینے میں مصروف ہے۔ عالمی سکھ برادری میں ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان پر وسیع ردعمل دیکھا جا رہا ہے جبکہ مودی سرکار پریشانی کا شکار ہے۔