اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کالم نگار ،تجزیہ کار اور سینئر صحافی انصار عباسی نے بتایا کہ 
پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے اور خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔
کئی لوگ اس واقعے کو صرف فوجی تصادم کے طور پر نہیں دیکھ رہے بلکہ اسے ایک شاندار اور نادر لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں ایک مسلم قوم نے فیصلہ کن انداز سے ایک بہت بڑے مخالف ملک کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کے دیرینہ سٹریٹجک پارٹنر چین کے عوام میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں چائنیز شہریوں کے ایک گروپ کو پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے گرنے کا مذاق اڑاتے طنزیہ گانا گاتے اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چند عرب نوجوان چائنیز لوگوں کی نقل کرتے ہوئے رافیل طیارے کی تباہی کے واقعے پر بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ 
ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں وردی میں ملبوس چائنیز اور پاکستانی فوجیوں کو ایک سرحدی چوکی کے قریب ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف پاک چین فوجی تعاون کی علامت ہے بلکہ بھارت کیخلاف پاک فوج کی تاریخی فتح کے مشترکہ جشن کا بھی اظہار ہے۔ حیرت انگیز طور پر کچھ مغربی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان تعریفی لمحات میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کچھ نے پاکستان کی فوج کو دنیا کی اول نمبر فوج قرار دیا ہے۔ یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مسلح افواج کیلئے بڑھتے احترام اور وقار کی عکاس ہے۔ بین الاقوامی رد عمل سے ہٹ کر دیکھیں تو پاکستان کی فتح کے اس واقعے نے خود بھارت میں گہری دراڑیں ڈال دی ہیں۔ 
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلم نوعمر لڑکے ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ جب ایک مقامی رپورٹر کی جانب سے ا±ن پر پاکستان مخالف نعرہ لگانے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا تو لڑکے نے پاکستان کیلئے تعریفی کلمات دہراتے ہوئے مخالف نعرہ لگانے سے صاف انکار کر دیا۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دور دراز مقامات پر پاکستان کی سرحدوں سے دور ممالک میں پاکستان اور اس کی فوج کی حمایت میں نعرے لگانے سے لیکر پاکستان کی جیت پر رقص کرنے تک، یہ وہ مناظر ہیں جو اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ پاک فوج کی کامیابی نے کس طرح قومی حدود سے آگے جا کر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
اگرچہ حکومتیں اپنے رد عمل میں محتاط ہوتی ہیں لیکن مسلم دنیا کے بیشتر حصوں اور پاکستان کے اتحادی ممالک میں عوام کے جذبات بہت واضح ہیں۔ یہ بھارت کیلئے انتہائی شرم کی بات ہے کہ پاکستان کی جیت کے نفسیاتی اور علامتی اثرات دنیا کے تمام ملکوں میں بھرپور انداز سے گونجتے نظر آرہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پاکستان کی پاک فوج کی دیکھا جا رہے ہیں

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار