پی ایس ایل میں شرکت کریں گے یا نہیں، لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے واضح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستانی نژاد زمبابوے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں شرکت کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مجھے کئی جگہ ٹیگ کیا گیا ہے۔ میرے لیے قومی ذمہ داری پہلی ترجیح ہے اور اگر اس کے لیے میرا انتخاب ہوتا ہے تو یہ میں پوری کروں گا۔
یہ بھی پڑھیے: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ایونٹ کے لیے چھٹیاں نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔
Dear All
I’ve been tagged and mentioned regarding my availability for PSL and the Historic Test match in England
National duty is the top priority for me and once picked I will honor and fulfill it.
Regarding PSL… pic.twitter.com/k1w2aWad2I
— Sikandar Raza (@SRazaB24) May 14, 2025
تاہم ساتھ ہی انہوں نے ان رپورٹس کی بھی تردید کی جن میں بتایا گیا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں دوبارہ شریک نہیں ہوسکیں گے۔ سکندر رضا نے لکھا کہ پی ایس ایل کے لیے میرے پاکستان نہ لوٹنے کی خبریں بھی درست نہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث موخر ہونے والے پی ایس ایل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
انگلش کرکٹرز کو بھی آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔
رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔
مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا"
گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون ڈے سیریز کیلئے منتخب 5 کھلاڑیوں کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور و جیکس کی ٹیموں کے ناک آؤٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا۔
اسی طرح انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن فی الحال واپس بھارت جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلامیے میں واضح کردیا کہ آئی پی ایل کیلئے پلیئرز کو دی جانے والی این او سی اصل شیڈول کے 25 کو فائنل تک تھی، اب نئے شیڈول کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو نئے این اوسی کی ضرورت ہوگی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کو دوٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔