بنگلادیش خطے میں استحکام چاہتا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلادیش خطے میں استحکام چاہتا ہے، امید ہے ڈائیلاگ سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اقبال حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پچھلے 15 سال کے دوران تعلقات بہتر نہیں رہے۔
محمد اقبال حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اب معمول پر آ رہے ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں گرمجوشی دیکھی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
محمد اقبال حسین نے کہا کہ آبادی میں اضافہ جنوبی ایشیائی خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اقبال حسین نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال سے چوہدری لطیف اکبر، اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر مواصلات اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں گے، پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا، راتوہا ھریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جلد مکمل کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کے تناسب کی شرح بہت کم ہے، ترقی کے لئے ہمیں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لئے نئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ رکھا جائیگا۔