لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک میں 8 اور اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں 6 مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔

ایڈمن جج منظرعلی گل کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کا جلد ٹرائل مکمل کیا جائے گا، جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 8 مقدمات کا ٹرائل کورٹ نمبر ون میں جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور شیر پاؤ پل تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات کا ٹرائل کورٹ نمبر 3 کر رہی ہے۔

مقدمات میں پراسیکیوشن کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی جا رہی ہے اور شہادت مکمل ہونے پر فیصلے ہوں گے۔

عدالت نے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے، ان مقدمات میں عالیہ حمزہ ، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان نامزد ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے 9 مئی کیسز کی آج کی عدالتی کارروائی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط لکھ دیا۔

خط میں تحریر کیا کہ ہم اس وقت تک عدالتی کارروائی سے اظہارِ لا تعلقی کرتے ہیں، جب تک 9 مئی کے گواہان کو ملزمان اور وکلا سے سامنے گواہی کے لیے نہیں بلایا جاتا۔

خط میں کہا گیا کہ ہمارا مطالبہ فئیر ٹرائل ہے، نا انصافی سے حالات بگڑیں گے اور یکجہتی کی فضا پارہ پارہ ہو جائے گی، کل اے ٹی سی میں پیش آنے والے واقعے نے انصاف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے، کل مختلف مقدمات میں جھوٹی سازش میں جھوٹے گواہ پیش کیے گئے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وکلا اور ملزمان کے جانے کے بعد 2 اسٹار گواہان نے پیش ہوکر گواہی دی، ان گواہان کی گواہی عدالتی تاریخ کی سب سے بڑی نا انصافی ہے، ہمارا عدالتوں پر پہلے ہی اعتماد متزلزل تھا، اب رہتی کسر بھی ختم ہو گئی ہے، یہ وہی سٹار گواہ ہیں جن کے باعث پی ٹی آئی قیادت 2 سال سےکال کوٹھریوں میں قید ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقدمات میں مقدمات کا کورٹ نمبر پی ٹی ا ئی کے لیے مئی کے

پڑھیں:

ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید، عدالتی فیصلوں سے 250 ارب کی ممکنہ وصولی متوقع

ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید ہے جب کہ عدالتوں سے 250 ارب روپے کی ممکنہ وصولی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ  ٹیکس بینچ میں زیر التوا مقدمات میں کامیابی کی توقع ہے، 30 جون سے پہلے 250 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

سپر ٹیکس کے 200 ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ٹریبونلز میں 600 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، دو بڑی کمپنیوں سے 20 ارب روپے کی وصولی ہو چکی ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کی توقع بڑھ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ، تین ملزمان کی درخواستیں مسترد، فوجی عدالتوں سے سزاؤں کا فیصلہ درست قرار
  • 9 مئی فسادات: کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالتوں کا بڑا فیصلہ
  • پشاور ہائیکورٹ میں تین ملزمان کی درخواستیں مسترد، فوجی عدالتوں سے سزاؤں کا فیصلہ درست قرار
  • انسداد دہشتگردی عدالت : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
  • نور مقدم قتل کیس‘ ٹرائل کے دوران ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا نکتہ اٹھایا گیا؟ جج سپریم کورٹ  
  • ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید، عدالتی فیصلوں سے 250 ارب کی ممکنہ وصولی متوقع
  • نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کے دوران ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا نکتہ اٹھایا گیا؟ جج سپریم کورٹ 
  • سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزرگئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر
  • بانی پی ٹی آئی و کارکنان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی