پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک پاک فوج سے اظہارِ تشکر و یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پارٹی کے مرکزی رہنما اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔

ریلی میں ممبران اسمبلی سید بازل علی نقوی اور جاوید ایوب سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظفرآباد سے چکوٹھی تک کے سفر میں شرکا وطن سے محبت اور فوج سے عقیدت کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔

چکوٹھی پہنچ کر ریلی ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مقررین نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ریلی کے اختتام پر چکوٹھی میں اسپیکر لطیف اکبر اور دیگر وزرا نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کیے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

وطنِ عزیز کے دفاع میں پاک فوج کا کردار قابلِ فخر ہے، چوہدری لطیف اکبر

اس موقع پر اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطنِ عزیز کے دفاع میں پاک فوج کا کردار قابلِ فخر ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی مذموم حرکت کی تو قوم اور افواج متحد ہو کر اس سے بھی سخت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بنیاد بنا کر بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے اور کشمیری قیادت کو ان میں شامل کیا جائے۔

چوہدری لطیف اکبر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ خطے میں امن کے لیے دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا کے ذریعے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔

چکوٹھی میں ریلی کے اختتام پر فضا ’پاکستان زندہ آباد‘، ’افواج پاکستان زندہ آباد‘، اور ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر زندہ آباد‘ کے جذباتی نعروں سے گونج اٹھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر اسمبلی اظہار یکجہتی ریلی افواج پاکستان لطیف اکبر مظفرآباد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر اسمبلی اظہار یکجہتی ریلی افواج پاکستان لطیف اکبر وی نیوز چوہدری لطیف اکبر افواج پاکستان پاک فوج کے لیے

پڑھیں:

صنم سعید لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، وہ ٹام بوائے جیسی ہیں، پروین اکبر

منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔

پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

صنم سعید کو "ٹام بوائے" کہنا کچھ صارفین کو غیر ضروری اور ذاتی حملہ لگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سینئر اداکاراؤں کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ پہلے عتیقہ اوڈھو اور اب پروین اکبر؟ یہ لائیو اسکرین پر دوسروں کی باڈی شیمنگ کیوں کرتی ہیں؟

ایک صارف نے طنز کیا کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے اور خود ہی دوسری خواتین کی خودمختار شناخت کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

دوسرے صارف نے کہا کہ پروین اکبر کے اس تبصرے سے صنفی امتیاز اور دقیانوسی خیالات کو فروغ ملتا ہے۔

اگرچہ ردعمل میں تنقید نمایاں رہی، مگر کئی لوگوں نے پروین اکبر کے اندازِ بیان کو ہلکے پھلکے تبصرے کے طور پر دیکھا۔

ایک صارف نے وضاحت دی کہ پروین اکبر کا مطلب صنم کے منفرد انداز اور اداکاری کی ورسٹائلٹی کو سراہنا تھا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پروین اکبر کے بیان کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے۔ ٹام بوائے ان خواتین کو کہا جاتا ہے جو لڑکوں کی طرح کھیلوں میں حسہ لیتیں اور ان جیسے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’مسلح افواج اور عوام کا اٹوٹ رشتہ اجتماعی قوت کا بنیادی ستون ہے‘: عسکری قیادت کا 78ویں یومِ آزادی پر پیغام
  • ملک ہمارا فخر، جشن آزادی شہریوں کے جذبے، قومی یکجہتی کی دلیل ہے: عظمیٰ بخاری 
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم
  • کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر یکجہتی کے ساتھ آزادی کا جشن منائیں، اعجاز اسلم کا نوجوانوں کو مشورہ
  • جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی
  • یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، جنید اکبر
  • صنم سعید لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، وہ ٹام بوائے جیسی ہیں، پروین اکبر
  • پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر