دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں؛ وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ،آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا۔
وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات ودیگر موجود تھے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابرسدھو بھی اس موقع پر ہمراہ تھے،شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا ،معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا ،وزیر اعظم کو لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
وزیراعظم نے کہا پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
شہباز شریف نے جوانوں سے ملاقات کی مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں ،شہداء ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں، قوم ان کی مقروض رہے گی،بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک ہے بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی،جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا،الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے،
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابی مہم کے اہم پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، اعظم نذیر تارڑ اور امیر مقام نے شرکت کی، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔