سٹی42: ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائسنسنگ اور چالاننگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 26 ہزار 900 سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لائسنس کی فوری فراہمی کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8,800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے, 17,765 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے, 8,000 سے زائد افراد نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی.


دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی گئی، جس میں 44,475 شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے, 6,000 سے زائد افراد کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر چالان کیا گیا, 2,429 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر چالان کیا گیا اور 2,000 سے زائد کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ 15,000 سے زائد شہریوں کو دیگر سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے۔

 
 

Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سے زائد شہریوں پر چالان

پڑھیں:

بلوچستان: محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

—فائل فوٹو

بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔

نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰ

پشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ...

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی ایچ ای نے گاڑیوں کے ایندھن اور تیل کی مد میں 49 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات بغیر کسی ٹینڈر کال کیے، جو کہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

اس کے علاوہ محکمے کی جانب سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ٹیکس کٹوتی بھی نہیں کی گئی، جو قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کرتی ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں خشک سالی کے دوران 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے ’مشکوک اخراجات‘ پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جن کے شواہد غیر واضح یا غیر تسلی بخش قرار دیے گئے ہیں۔

یہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے، جو ان مالی بے ضابطگیوں کی مزید چھان بین کرے گی۔ 

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے آڈٹ رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بلوچستان: محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری
  • آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف محکمۂ ماحولیات سندھ کا کریک ڈاؤن
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملوں میں 35 افراد شہید
  • بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا
  • پاکستانی سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم
  • پی آئی اے کی 40 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار500 زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
  • راولپنڈی: ڈمپر  کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی