رافیل کی ڈیل، مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)رافیل طیاروں کی ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، جس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی طیاروں کا سودا کروڑوں ڈالر کے کک بیک پرطے پایا، نریندر مودی کے قریبی دوست بزنس مین سوشن گپتا کو گڑبڑ گھٹالے کا مہرہ قرار دے دیا۔
انیل امبانی نے بھی خوب مال کمایا، جبکہ حکومت نے سی بی آئی کی تحقیقات پر پردہ ڈال دیا
ادھر، ٹائمز آف انڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر پوسٹ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پرانا کلپ شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ رافیل ڈیل میں کوئی بھی چیز بھارتی وزیراعظم کو نہیں بچاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل کے حوالے سے ثبوت اوپن اینڈ شٹ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دلانے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ میرا سوال بڑا سادہ ہے کہ ملک کو بتائیں کہ نریندر مودی نے کب پرانی رافیل ڈیل بائی پاس کی اور کیا وزارت دفاع نے اس پر اعتراض اٹھایا؟
چاڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، سابق سیکرٹری خارجہ کا انکشاف
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہیے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔
مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی تقریر میں پرانا منترا دہرادیا،مصالحت کاروں کا ذکر نہ کیا، مودی کی انا کو جو زخم آیا ہے اس کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں جبکہ حیران کن طورپرمودی نے ڈونلڈٹرمپ کے سیزفائرپوسٹ کاذکرنہیں کیا۔
چین سے متعلق انھوں نے کہا کہ چین سے ہمارا رشتہ مضبوط ہے انہوں نے کبھی اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا، چین نے ہمیشہ پاکستانی پوزیشن کوسپورٹ کیا اور ہم نے بھی چین کا ہمیشہ ساتھ دیا۔