پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام پربھارت کو خط لکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام پربھارت کو خط لکھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط وفاقی سیکرٹری آبی و سائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو لکھاگیا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں، بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدےکو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔
عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کی کوئی اپیل نہیں کی، پاکستان نے بھارت کی درخواست پر سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک کے مطابق مذاکرات پر آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا پھیلایا گیا یہ تاثر یکسر بے بنیاد اور غلط ہےکہ پاکستان نے کوئی اپیل کی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنگلہ دیش کا عالمی پلاسٹک معاہدے کے مسودے کو مسترد کرنے کا اعلان
بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔
یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟
اس میں زیادہ تر اختیاری اقدامات شامل ہیں، جو موجودہ بحران کے مقابلے میں ناکافی ہیں۔
وزارت ماحولیات نے واضح کیا کہ بغیر بڑے اور معنی خیز ترمیمات کے بنگلہ دیش اس مسودے کی حمایت نہیں کرے گا۔
اسی دن ایک اجلاس میں مشیر سیدہ رضوانہ حسن نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون، سرکلر اکانومی کے فروغ اور نقصان دہ پلاسٹک کو ختم کرنے پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش پلاسٹک جنیوا عالمی پلاسٹک معاہدہ