Daily Sub News:
2025-10-05@02:25:03 GMT

تحصیلدار فتح جنگ کی گرداور ملک طاہر محمود کی عیادت

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

تحصیلدار فتح جنگ کی گرداور ملک طاہر محمود کی عیادت

تحصیلدار فتح جنگ کی گرداور ملک طاہر محمود کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

فتح جنگ: تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے گرداور ملک طاہر محمود کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر صدر انجمن پٹواریان فتح جنگ یاسر عرفات خان اور پٹواری ندیم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع پاک بھارت کشیدگی: آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد فتح جنگ میں گندگی، ناقص خوراک اور صفائی کے خلاف کریک ڈاؤن، بیکری سیل، جرمانے اور گرفتاریاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فتح جنگ

پڑھیں:

سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا

اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن دہاڑے پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتظامی اداروں اور ان کے اہلکاروں نے گزشتہ 77 سالوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مظلوم کشمیریوں کی ہمیشہ خوش دلی سے میزبانی کی ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

سردار عتیق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، جبکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ دے کر دونوں خطوں کے عوام کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں ہر محب وطن کشمیری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ معاہدے کی روشنی میں ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ عمل شفاف انداز میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم سردار عتیق کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری مہاجرین مسلم کانفرنس

متعلقہ مضامین

  • جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
  • سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ الرٹ جاری کر دیا
  • ملک گیر بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی