اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا.

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے، ہماری پارٹی میں اندرونی سطح پر باتیں بھی ہوتی ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، عمران خان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی.

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈیل نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی، عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے جاری کردہ نئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نام کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کیا گیا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کی گئیپہلی فہرست میں علی امین گنڈا پور، فردوس شمیم نقوی، رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اسامہ حمزہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام شامل تھے نئی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دی گئی، اڈیالہ جیل حکام کو واضح کیا گیا کہ پہلی فہرست کو منسوخ سمجھا جائے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر گوہر نے کہا تحریک انصاف ڈیل نہیں

پڑھیں:

بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف، فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا۔

بنوں کمشنر آفس میں میڈیا سے بات چیت میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے بانی چیئرمین کو بے بنیاد سیاسی مقدمات میں بند کر رکھا ہے۔

مغوی استاد کی بازیابی کیلئے اقدام کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت وفد کی قیادت کی اور بنون میں جرگہ مشران سے گفتگو کی۔

بیرسٹر سیف کے ساتھ وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔

جرگہ مشران نے وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے. بیرسٹر سیف
  • ’’اسٹیبلشمنٹ کی کوئی مجبوری نہیں‘‘؛  فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریوں کا پول کھول دیا
  • ’’اسٹبلشمنٹ کو فی الحال عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور اگر۔۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا حیران کن بیان 
  • ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں چل رہے، شیخ وقاص احمد
  • مذاکرات یا احتجاج، عمران خان کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہرنہیں آؤں گا، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا: بیرسٹر گوہر
  • احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام
  • ’بریت کا مقدمہ سنا جائے گا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی‘، بیرسٹر گوہر کو امید
  • بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا: بیرسٹر سیف