بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو معطل کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا ۔جمعرات کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ  4 اپریل اور 9 اپریل 2025 کو 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت مذکورہ کمپنیوں کو چین سے متعلق تجارت میں شرکت اور چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات کے معاہدے کے مطابق، 14 مئی 2025 سے 4 اپریل کے اعلان (نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام〔2025〕 نمبر7) کے متعلقہ اقدامات 90 دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں، جبکہ 9 اپریل کے اعلان (نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام〔2025〕نمبر8) کے متعلقہ  اقدامات بھی معطل کیے گئے ہیں۔ “نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کے قواعد” کے تحت، چینی کمپنیاں ان اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام قانون کے مطابق جائزہ لے گا اور اہل درخواستوں کی منظوری دی جائے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست

پڑھیں:

مودی سرکار کا مسلم، پاکستان دشمنی میں ایک اور اقدام

بھارت کی نریندر مودی سرکاری نے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔

فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے کا فیصلہ نظریاتی سنسرشپ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر ٹرمپ کے حملے غیر قانونی تھے، امریکی سینیٹر
  • امریکا نے پاکستانیوں کیلئےویزہ شرائط مزید سخت کر دیں
  • مودی سرکار کا مسلم، پاکستان دشمنی میں ایک اور اقدام
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم
  • بجلی، توانائی شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت، گردشی قرضہ 4.9 ٹریلین سے تجاوز کر چکا: وزیر خزانہ
  • ایران نے امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری سائٹس پر دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
  • ورلڈ ایئر لائن ایوارڈ 2025 : دنیا کی 10 بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری
  • 2025 میں دنیا کے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کونسے ہیں؟
  • امریکا کیجانب سے ایران کو جزوی طور پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنیکی پیشکش کا امکان