2025-05-18@05:48:59 GMT
تلاش کی گنتی: 500
«نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست»:

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی...
لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان...
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 5ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کمائی میں کریم بینزیما کا 8واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ النصر فٹبال کلب ہے جبکہ سوشل...
پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز نے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ۔ پرتگالی فٹبالر مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹار فٹبالر نے 12 ماہ میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے۔ باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ چوتھے اور لیونل میسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ میسی کی آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔ Post Views: 5
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بھارت سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔‘ مزید پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام انہوں نے مزید کہا کہ’پاکستان کی قیادت کے بارے...
صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا...
دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ضمن میں ایک پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان نے امریکا کے ساتھ صفر ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مذکورہ پیشکش میں باہمی دلچسپی کی منتخب مصنوعات پر ٹیرف کو ختم کرنا شامل ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان امریکا سے ٹیرف پر کامیاب مذاکرات کر پائےگا؟ قبل ازیں جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جس میں امریکی سامان پر صفر محصولات ہوں گے، تاہم، انہوں نے ایپل کمپنی کی بھارت میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے بارے...
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بھی ’بہت زیادہ تجارت‘کریں گے پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے ۔ جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔ اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا بھارت...
پاکستان اور بھارت، جو دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، نے حالیہ برسوں کی بدترین فوجی کشیدگی کے بعد ہفتہ کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا، اس کشیدگی سے عالمی سطح پر خدشہ پیدا ہوا تھا کہ یہ تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کرسکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے کا خواہشمند، پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ کے معاہدے کی تجویز پیش کر دی، تجویز کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدہ کریں، معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کو وسعت دینا ہے۔ تجویز کے مطابق پاکستان منتخب ٹیرف لائنز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز، تجاویز کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، تجاویز کی منظوری کے بعد پاکستان باقاعدہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل بڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکا اور پاکستان باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدہ کریں، معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کو وسعت دینا ہے۔ تجویز کے مطابق پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ چاہتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
پاکستان نے امریکا کو منتخب آئٹمز پر زیرو ٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش کردی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانےکے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے پاک بھارت فائر بندی کا معاہدہ کرنے کے بعد کی گئی، جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ ’بہت سی تجارت‘ کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ...
پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے...
آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکہ کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکہ کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اہم کردار ادا کیا...
مار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : 1960 میں، امریکی ماہر معاشیات رابرٹ ٹریفن نے یہ نظریہ پیش کیا کہ چونکہ امریکی ڈالر سونے سے منسلک ہے اور دوسرے ممالک کی کرنسیاں امریکی ڈالر سے جڑی ہوئی ہیں، اور امریکی ڈالر نے بین الاقوامی مرکزی کرنسی کا درجہ حاصل کر لیا ہے، لیکن دیگر ممالک کو بین الاقوامی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو تصفیہ اور ذخیرہ کرنسی کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس سے امریکہ سے باہر امریکی ڈالر کی گردش مسلسل بڑھتی جائے گی، جس کے نتیجے میں امریکہ کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن طویل المدتی خسارے کا شکار ہو...
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو معطل کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا ۔جمعرات کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ 4 اپریل اور 9 اپریل 2025 کو 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت مذکورہ کمپنیوں کو چین سے متعلق تجارت میں شرکت اور چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات کے معاہدے کے مطابق، 14 مئی 2025 سے 4 اپریل کے اعلان (نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام〔2025〕 نمبر7) کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.(جاری ہے)...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کسی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس کا خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے تعلق...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے ، جس میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان نے منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جیل کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔ نئی فہرست...
عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی...
تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ سندھ طاس بھی معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے پاکستان کے پانی کو نچوڑنے میں نئی دہلی کے محدود لیوریج کو بے نقاب کیا علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا اور سنگین نتائج کا خطرہ ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسر اور اپسالا یونیورسٹی، سویڈن میں بین الاقوامی آبی تعاون پر یونیسکو کے سربراہ اشوک سوین نے دلیل دی کہ ہندوستان کی جانب سے 1960کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جنوبی ایشیائی تعلقات میں ڈرامائی اور خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ طاس معاہدے کو اس سے پہلے سیاسی دبا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...

سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ...
— فائل فوٹو آج بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے ان کے وکلاء اور فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آئیں گے۔پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟ علیمہ خان نے وجہ بتادیبانی پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ان کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان،...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ضمانت کیلئے آئی تھی، پتہ چلا 42 کیسز میں نامزد کردیا، علیمہ خانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے...
نئی دہلی: بھارت کی معروف مسلم صحافی عارفہ خانم شیروانی کو جنگ مخالف اور امن پسند مؤقف اختیار کرنے پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے شدید ہراسانی، دھمکیوں اور فحش پیغامات کا سامنا ہے۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر اور ایوارڈ یافتہ صحافی عارفہ خانم کو صرف اس وجہ سے ملک دشمن اور غدار قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر امن کا پیغام دیا اور جنگ کی مخالفت کی۔ فیکٹ چیکنگ ادارے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اتفاقیہ مہم نہیں، بلکہ "ہندوتوا نائٹ" نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک منظم انداز میں مسلم صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اکاؤنٹ پہلے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے 5 سالہ نجکاری پلان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ 2024 سے 2029 تک کے نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش تفصیلات کے مطابق فہرست میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 24 سرکاری ادارے شامل ہیں۔ ہوابازی، مالیات، صنعت، توانائی اور بجلی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے ، پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، پاکستان ری انشورنس کمپنی،اسٹیٹ لائف،پوسٹل لائف، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ اور زرعی ترقیاتی بینک لسٹ میں موجود ہیں۔ آئیسکو، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، ہزارہ، حیدرآباد اورسکھرکی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں ، سنٹرل پاورجنریشن کمپنی، جامشورو پاورکمپنی ،نادرن پاورجنریشن کمپنی، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔ ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پھر قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی...
عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6رہنما شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماوں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز...
ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...
فوٹو بشکریہ اے پی پی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا...

بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف ایک خطرناک تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دریاوں پر حکومت کرنے کے لیے 1960 میں دستخط کیے گئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا حالیہ اشارہ ایک خطرناک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی، جو سیاسی کشیدگی کے باوجود تاریخی طور پر لچکدار ہے، جنوبی ایشیا میں جغرافیائی سیاسی لیور کے طور پر پانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کا اشارہ ہے ویلتھ...

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...
ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا لیکن اس کی غلط فہمی کو دور کردیں گے۔ بھارتی حملے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے اس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم...
بھارت نے دریائے چناب پر قائم بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے پاکستان آنے والا پانی کم ہو کر صرف 5,300کیوسک رہ گیا ،بھارتی اقدام آبی جارحیت قرار بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دو نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے ، جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ بھی شامل ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان منصوبوں سے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ یہ معاہدہ بھارت کو یکطرفہ طور پر ایسے اقدامات اٹھانے سے روکتا ہے...
وسیم عظمت: خاتونِ اول آصفہ بھتو زرداری نے پاکستان کی مساجد اور سویلین مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ابھی چند لمحے پہلے اپنے بیان مین کہا، ہم پاکستان کے سویلینز پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عورتوں ور بچوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ Waseem Azmet
پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور آبی جارحیت کی مذمت کر تے ہوئے ممکنہ عسکری اور آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں بھارت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستان میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر خاص طور پر غور کیا گیا۔ پاک-ایران سرحدی سیکیورٹی میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ دوطرفہ تعاون اور رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خطے کے مسائل...
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی ڈیوائس گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں تین مختلف ڈیوائسز چارٹ میں سرِ فہرست رہی ہیں۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود شیاؤمی کے ریڈمی ٹربو 4 پرو نے اس ہفتے کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے، موٹورولا ایچ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طویل عرصے سے موجود ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے تجویز دی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے۔وزیر جام کمال خان نے زور دیا کہ جاپان کو پاکستان کی برآمدات میں فوری اضافہ ضروری ہے، کیونکہ یہ عرصہ دراز سے جمود کا شکار ہیں اور درآمدات کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔مالی سال 2023-24 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان...
—فائل فوٹو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوانین میں دوطرفہ معاہدوں کےلیے’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور سندھ طاس معاہدے میں بھی ایسا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے میں ’ٹرمینیشن‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ’ٹرمینیشن‘ بھی باہمی رضامندی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری آبی امور کے خط میں ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد پر قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کیا، محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے، دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کی گئی...
ویب ڈیسک : خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا، بی بی عذرا پیچوہو، ضیاء لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ودیگر بھی موجود تھے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سندھ میں پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس کے اراکین نے آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو نو...
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے لیے نفرت یکطرفہ ہے۔ پاکستان کے سینئر اداکار اور ہمہ جہت فنکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی ریلیز اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز رویے پر بھی کھل کر بات کی۔ فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، مگر بطور فنکار اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے ناصرف کاروبار کو فروغ ملا بلکہ عوام میں سینما جانے کی عادت بھی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری...
پاکستانی سفیر متعینہ ایران مدثر ٹیپو(فائل فوٹو)۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ بھارت کا یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا غیرقانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز ماحول کی وجہ سے خطے کے استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، پاکستان خود بھارت کی اسپانسر شدہ دہشت گردی کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان میں اپنی سرپرستی میں کی گئی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے۔
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری بھرپور اورداندان شکن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کے منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق یہ مشق نہایت باریکی سے اس انداز میں ترتیب دی گئی تھی کہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے عملی انضمام کو تقریباً حقیقی جنگی...
ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ اپنے بیان میںر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا،دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر...
پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب میمز بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ممکنہ جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی اقدام کا تمسخر اڑاتے نظر آئے کسی نے کہا کہ ’پانی بند ہو گیا تو میں نہاؤں گا کیسے‘۔ تو کوئی منہ پر صابن لگا کر مودی کو پانی کھولنے کا کہتا رہا۔ اس دوران بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں...
انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی پر سکھر کے زمیندار اور عوام سراپا احتجاج ہیں۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ انڈیا نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے ہمارے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔ انڈیا کے اس عمل کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ...
گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔ گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف ضابطہ فوجداری کہ دفعات 87 یا 88 کی کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں بلکہ وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور عدالتوں میں پیش ہو رہی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ علیمہ خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ درخواست گزار شوکت خانم اور نمل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کارروائی زیرِ سماعت تو نہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔ کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔ نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ لاہور...
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت لائی۔ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہاں لانے کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے مسلئے پر کردار ادا کیا، بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات...
شازیہ مری— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔بھارتی رویے کے خلاف اپنے ردِعمل میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ 7 لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی۔ پہلگام حملہ: بھارتی...
راولپنڈی: زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئرمارشل جان جیکب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرمارشل جان جیکب اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور زمبابوے کے دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اورسیکیورٹی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئرمارشل جان جیکب نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔ نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ )کے اجلاس میں جمعے کو وقفہ سوالات مؤخر کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔\ Post Views: 1
سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئندہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا اور پاکستان آخری بار 13-2012 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے، بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سیزن 06-2005 کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ اب نہیں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال اور بھارت کے عجلت میں اٹھائے گئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا...
---فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر غور جاری ہے، اجلاس میں بھارت کے عجلت میں اٹھائےگئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جاریا ہے۔ وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر...
بھارت نے بدھ کو یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا جو بلاشبہ بھارت کی جارحیت اور انتہا پسندی کی نشاندہی کرتا ہے مگر یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل یا منسوخ نہیں کرسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت یافتہ معاہدہ ہے اگر بھارت یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا منسوخ کرتا ہے تو پھر ان تمام معاہدوں پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے جو دیگر ممالک کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کا ضامن عالمی بینک بھی ہے۔...
فائل فوٹو۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات پیش کردیں۔ وزارت توانائی کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 7.75، کیروسین آئل پر 10.96 روپے فی لیٹر لیوی لی جا رہی ہے۔ وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025 کےلیے وصول کردہ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے تھا، 28 فروری 2025 تک 743 ارب روپے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق پٹرولیم لیوی وصولی کا 58 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا...
بیجنگ :اپریل 2025 میں ، ٹرمپ انتظامیہ نے ” مساوی محصولات” کے نام پر چین اور یورپی یونین سمیت دنیا کے بڑے تجارتی شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر محصولات کا اعلان کیا ، جس میں سے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو مزید بڑھا کر 125فیصد کردیا گیا اور یہاں تک کہ 245فیصد تک کے اسکائی ہائی ٹیرف کی بھی تجویز دی گئی۔ امریکہ کی نئی ٹیرف پالیسی کی اصلیت ” مساوات ” کی آڑ میں ، معاشی اور تجارتی شعبوں میں تسلط پسندانہ سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کو فروغ دینا ہے ، جو نہ صرف عالمی تجارتی نظام میں افراتفری پیدا کرتی ہے، اور عالمی معاشی کساد بازاری کے خطرے...
—فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔ عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسالاڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔ بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بانئ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سیکریٹری جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر...