---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ 

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداء کے ورثاء کےلیے 50، 50  جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیا

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گی۔ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ 

اسی طرح پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب ایک کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہداء پیکیج کے تحت دی جائے گی۔

پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لیے رینک کے حساب سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے جبکہ پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک افواج کے شہداء کے ہونے والوں دی جائے گی لاکھ روپے کا اعلان کے ورثاء

پڑھیں:

معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔

رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
  • غفلت کے باعث 30 انسانی جانوں کا ضیاع، بجلی تقیسم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت سے 30 اموات، نیپرا کا 5 کروڑ 75 لاکھ جرمانہ
  • لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
  • بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیوں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے شہدا پیکیج میں بڑا اضافہ
  • معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • شہدائے نومبر کی برسی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے