پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ نے وقار مہدی سے حلف لیا۔
نو منتخب سینیٹر وقار مہدی کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی مہربانی سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی کے مطابق ملک و قوم کی خدمت جاری رکھوں گا،گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کی۔
وقار مہدی نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے، بجٹ میں غریب مزدور کا خیال رکھا جائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی،مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دئیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔
7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔
ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر میں 15 ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی منظوری