پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ میں پاک بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال اور حالات پر آگاہ کیا، انہوں نے سیز فائر عمل درآمد میں سفارتی عملے کی کاوش کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت صورتحال کے درمیان موجود حالات پر آگاہ کیا، آمنہ بلوچ نے سیز فائر عمل درآمد میں سفارتی عملے کی کاوش کو سراہا۔
سفارتی برادری کو بریفنگ دی گئی کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان اور بھارت کے مابین رینجرز اور بارڈر سکیورٹی فورس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے سیز فائر کے مرحلے میں دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا، پاکستان کشیدگی کے بجائے امن کے لیے ڈائیلاگ کو ترجیح دیتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سفارتی برادری کو سیکرٹری خارجہ
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔
امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔