سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔
اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی کے طور پر دونوں ممالک نے زیر حراست سیکیورٹی اہلکاروں کاتبادلہ کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک دوسرے کے حوالے کیے۔
سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری خارجہ کا کہنا
پڑھیں:
پاکستان نے نرنیدرا مودی کے اشتعال انگیز، جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع پرستی اور بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مودی کا بیان گمراہ کن رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، پاکستان خطے کی استحکام کے اقدامات کرنے کے لیے پر عزم ہے، پاک بھارت جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بدنام کرنے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد پورے کیے جارہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان نے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے ساتھ عوام کی سلامتی کے دفاع میں بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے، ہندوستان کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان غلطی نہ کرے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ہندوستان کے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی فوج اور اہداف کے خلاف اپنی طاقت ثابت کی، یہ باتیں اب ناقابل تردید حقیقت ہے، ترجمان کے مطابق ان ناقابل تردید حقائق کو پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔