وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائینڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے معرکۂ حق’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکۂ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
’’جنگ ‘‘وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔
پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے، ایران کے شہداء اور زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یک جہتی جاری رکھے گا۔