ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
شرکا ریلی سے صوبائی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب احتشام اظہر، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان علی مصدق، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادرحسین علوی اور مولانا مجاہد جعفری نے خطاب کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام 16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ بفرمان شہید عارف حسین الحسینی کے عنوان سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس تا چوک کمہاراں والہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شیطان بزرگ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی طرف سے جاری مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہدا، بچے، مردوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔ شرکا ریلی سے صوبائی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب احتشام اظہر، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان علی مصدق، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادرحسین علوی اور مولانا مجاہد جعفری نے خطاب کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کی نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام بارے اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کے منصوبے مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اشتعال انگیز اور خطرناک اسرائیلی عزائم کو مسترد کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد" گریٹر اسرائیل " کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قابض طاقت غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے، عالمی برادری فوری اقدامات کرے، خطے کو مزید غیر مستحکم ہونے سے روکا جائے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔