آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے، راج ناتھ سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر، سری نگر (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے ،انہوں نےالزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے،جبکہ پاکستان نے اس اقدام کو بھارت کی مایوسی کے ثبوت کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارت میں فضائیہ کے ایک اڈے پر فوجیوں کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے آنے والے ایک ارب ڈالر کا بڑا حصہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی معاشی امداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے کم نہیں ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا اقدام بھارت کی مایوسی کا ثبوت ہے، انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کے اعتراضات کے باوجود، آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے جائزے کی منظوری دے دی، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر موصول ہو چکا ہے۔آئی ایم ایف کے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا نیا قرض بھی منظور کیا گیا۔بھارت آئی ایم ایف بورڈ میں بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک ارب ڈالر ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔