شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، جیل سے ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مو¿کل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں۔
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا؟ سیکیورٹی ذرائع نے معمہ حل کردیا، دوٹوک موقف دیدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو
پڑھیں:
پڈعیدن: ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت دس افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-11-1
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر مسافر وین اور کار میں تصادم چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی،دو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل،وین اور کار تباہ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر تیز رفتار مسافروین اور کار میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر اہلے علااقہ اور پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو نوشہروفیروز اور تھاروشاہ اسپتالوں میں منتقل کردیا زخمیوں میں یوسف سیال،مختیار وگن، بچل عبدالعلیم،عاطف، سعید،صفیہ، رضیہ کنیز،فاطمہ سمیت دیگر شامل ہیں دو شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔