Nawaiwaqt:
2025-07-03@01:20:55 GMT

شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کو نمازِ فجر کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے

وکیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

ایف بی آئی کا صدر دفتر واشنگٹن سے منتقل کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز کو 5عشروں پرانے موجودہ مقام سے منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔بیورو اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ رونالڈ ریگن بلڈنگ کمپلیکس کو نئے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کئی سالوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت ہے جہاں قانون نافذ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی وفاقی ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہونا چاہیے۔ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ اس طرح کا اقدام کب ممکن ہے یا اس مقصد کے لیے کس قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ایف بی آئی کے نووارد ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بیورو کی ایک ڈرامائی تنظیم نو سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں واشنگٹن سے ملازمین کی بڑی تعداد کی الاباما منتقلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس اعلان کوایف بی آئی کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیڈکوارٹر کی 50برس قدیم عمارت خستہ حالی کا شکارہے ،جہاں پیدل چلنے والوں کو گرتے ہوئے ملبے سے بچانے کے لیے چاروں طرف جال لگے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں ایف بی آئی کی گرین بیلٹ میری لینڈ میں منتقلی کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے لیے قریبی ریاست ورجینیا کے مقابلے میں واشنگٹن کے مضافاتی مقام کا انتخاب کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آئی کا صدر دفتر واشنگٹن سے منتقل کرنے کا اعلان
  • شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کا مشورہ
  • شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کو نیا فارمولا پیش کردیا
  • مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ، شاہ محمود قریشی نے نیا فارمولا پیش کردیا
  • شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی بارے بڑی بات کہہ دی
  • شاہ محمود قریشی کا ایک بار پھر مذاکرات پر زور، پی ٹی آئی کو نیا فارمولا بھی پیش کردیا
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو‘چیئرمین گلشن اقبال ٹائون
  • گیس قیمتوں میں فکسڈ چارجز قابل مذمت ہے ،پروفیسرمحبوب
  • ’’آپ کو کیا تکلیف ہے۔۔۔؟‘‘