میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا: مہربانو قریشی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ میرے والد شاہ محمود قریشی کی ای سی جی بھی نارمل نہیں تھی، شوگر لیول بھی زیادہ تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فجر کے وقت میرے والد شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی۔
مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ والد کو سینے میں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نمازِ فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ میرے والد شاہ محمود قریشی 2 سال سے قید میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خارجہ کو نمازِ فجر کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو میرے والد کیا گیا کا کہنا
پڑھیں:
محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے کہ خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ایک میزائل کا نام بھی غزنوی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی شائستہ بات کی توقع نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف غیر سنجیدہ شخص ہیں جو کسی اہم عہدے کے قابل نہیں۔