پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی لاہور منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی(پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا ۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا، اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کونماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ابھی ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، رپورٹس آنے پر کچھ معلومات مل سکیں گی، کہ دل میں کیا تکلیف ہوئی ہے۔رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو
پڑھیں:
پڈعیدن: ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت دس افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-11-1
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر مسافر وین اور کار میں تصادم چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی،دو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل،وین اور کار تباہ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر تیز رفتار مسافروین اور کار میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر اہلے علااقہ اور پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو نوشہروفیروز اور تھاروشاہ اسپتالوں میں منتقل کردیا زخمیوں میں یوسف سیال،مختیار وگن، بچل عبدالعلیم،عاطف، سعید،صفیہ، رضیہ کنیز،فاطمہ سمیت دیگر شامل ہیں دو شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔