خیبرپختونخوا کا سولر پینل منصوبہ کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ صرف احتجاجی تحریکوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "تبدیلی" اور "سونامی" جیسے شگوفوں نے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف وفاق اور پنجاب پر تین ناکام حملے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیے گئے تمام فنڈز کا وفاق فوری آڈٹ کروائے اور جب تک پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیا جاتا، خیبرپختونخوا حکومت کو مزید ایک دھیلہ نہ دیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈیٹا لیک ہونے کی خبریں؛ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت آگئی
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ڈیٹا بیس کے ہیک ہونے اور ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دےدیا . ترجمان ایچ ای سی کے مطابق سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کی فوری تحقیقات مکمل کر لی ہیں، جن سے ثابت ہوا ہے کہ آن لائن گردش کرنے والا مبینہ ڈیٹا ایچ ای سی کے ڈگری اٹیسٹیشن یا ویریفکیشن سسٹم کا حصہ نہیں ہے۔ ترجمان ایچ ای سی نے ایچ ای سی ڈیٹا بیس ہیک ہونے کی سوشل میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ریکارڈز کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈیٹابیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عوام سے سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی کا ڈیٹابیس اور ڈگری ویریفکیشن سسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے۔