واشنگٹن : امریکی  میگزین نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا ” کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  چائنا فلم جوائنٹ بوتھ  سے “چینی فلموں کی  توانائی   کا مظاہرہ “۔

مضمون کے مطابق، چائنا فلم جوائنٹ بوتھ کا مقصد دنیا کو زیادہ متنوع انداز میں چینی فلموں کا متحرک پن اور توانائی دکھانا اور چینی فلم سازوں اور غیر ملکی وسائل کے انضمام کو فروغ دینا ہے.

رواں سال  ” “نیژا  2 “” سمیت 180 سے زائد چینی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ بوتھ پر، بہت سے بین الاقوامی خریداروں نے  چینی فلموں کے بیرون ملک  اجراء  کے حقوق میں گہری دلچسپی ظاہر کی، اور بڑی تعداد میں  بین الاقوامی فلم پروڈیوسر بھی مشاورت اور بات چیت کے لئے بوتھ پر آئے۔

چائنا فلم جوائنٹ  بوتھ   60 سے زائد چینی فلم انٹرپرائزز اور اداروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران ” فلموں  کے ساتھ چین میں سفر”  جیسی  سرگرمیوں کی بھی رونمائی کی گئی، جس نے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ناظرین کو چین میں سفر کرنے  کی جانب راغب کیا۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

علی ظفر کو بھی بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا گیا

 

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا تھا جس میں اب علی ظفر بھی شامل ہوگئے ہیں۔

علی کو کترینہ کیف کے ساتھ ان کی فلم میرے برادر کی دلہن کے ساؤنڈ ٹریک کے کور سے  ہٹا دیا گیا ہے۔ علی ظفر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا، اب حالیہ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کردہ کور تصاویر میں وہ شامل نہیں ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

یاد رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سفارتی و عسکری تناؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو تنقید یا بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہو ماضی میں بھی کشیدگی کے دوران پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
  • پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکی سینما گھروں میں نمائش
  • امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
  • پشاور: چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی
  • پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ
  • علی ظفر کو بھی بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا گیا
  • کانز فلم فیسٹیول: ٹام کروز کا الوداعی مشن امپاسیبل، اداکار آبدیدہ ہوگئے
  • پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری ‘ہنگنگ بائے اے وائر’ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی
  • پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری 'ہنگنگ بائے اے وائر' کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی