بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی ہے اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دشمن کو عبرت ناک شکست دینے میں ٹیم ورک کی کوششیں تھیں، جنگ میں نواز شریف کی ہدایت اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت شامل تھی، ہمارے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان کو اس جنگ میں بھی محفوظ رکھا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہوگیا، قومی اسمبلی میں بھی سب جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ایاز صادق نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دنیا کو بتا دیا کہ ملکی دفاع بہت مضبوط ہے، مسلح افواج کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ میں صرف اسلحہ کام نہیں آتا، دل گردہ بھی چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کے سامنے ابھرا ہے ، شزا فاطمہ مودی نہتے کشمیریوں پر اپنی شکست کا سارا غصہ نکال رہا ہے،مشعال ملکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نواز شریف ایاز صادق ٹیم ورک
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :